ٹنڈو جام کے سموسے بیچنے والے شخص کی بیٹیاں باپ کا فخر بن گئیں، سندھ حکومت میں افسر لگ گئیں

11676_2978192_samosa_updates

سندھ کے شہر ٹنڈو جام میں سموسے بیچنے والے کی دو بیٹیوں نے بڑا کارنامہ کردکھایا، سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے افسر بن گئیں

دونوں بہنوں نے سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے نہ صرف والد کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ دونوں گریڈ 17 کے افسر بھی بن گئیں۔

ٹنڈو جام کے مظفرآباد محلہ کے رہائشی حبیب الرحمان انصاری جو کہ شہر میں سموسے فروخت کرتے تھے، اپنی دو بیٹیوں کے ایس پی ایس سی کا امتحان پاس کرنے کے بعد محکمہ لائیو اسٹاک سندھ میں گزیٹیڈ آفیسر بننے پر مبارکبادیں وصول کررہے ہیں۔

حبیب انصاری کی ایک صاحبزادی ڈاکٹر صدف ٹنڈو جام میں گریڈ 17 میں ویٹرنری آفیسر کے طور پر تعینات تھیں جبکہ ڈاکٹر صباحت ٹھٹھہ میں بطور ویٹرنری آفیسر کام کر رہی ہیں۔

دونوں بہنیں نہ صرف اپنی کامیابی کے لیے خوش ہیں بلکہ انہیں تعلیم دلانے پر اپنے والدین خصوصاً والد کی کوششوں کی شکر گزار بھی ہیں۔

چھ بچوں کے باپ حبیب انصاری نے اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے سب کچھ کیا۔