نیویارک اسمبلی سے سندھ کو سسٹر اسٹیٹ قرار دینے کی قرارداد منظور نہ ہو سکی

امریکی ریاست نیویارک کی اسمبلی نے سندھ اور نیویارک کو سسٹر اسٹیٹ قرار دینے کی قرارداد مسترد کردی۔

 سسٹر اسٹیٹ یا سٹیز کا مقصد ایک شہر کو پڑوسی شہر کے ساتھ معاشرتی، معاشی اور اقتصادی سمیت دیگر سطح پرروابط کو مضبوط اور مربوط کرنا ہوتا ہے۔

سسٹر سٹیز یا سسٹر اسٹیٹس قصبوں، شہروں، کاؤنٹیوں، صوبوں، علاقوں، ریاستوں اور یہاں تک کہ ممالک کے درمیان جغرافیائی اور سیاسی طور پر مختلف علاقوں میں ثقافتی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے قانونی یا سماجی معاہدے کی ایک شکل ہوتی ہے۔

سندھ اور نیویارک کو سسٹر اسٹیٹ کا فرجہ دینے کی بات گزشتہ برس نیویارک اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے دورہ سندھ کے دوران اس وقت کے نگران وزیر اعلی سندھ سے ملاقات کے دوران کہی تھی۔

سندھ اور نیویارک کو سسٹر اسٹیٹس قرار دیے جانے کا امکان

نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فلپ راموس Philip Ramos نے سندھ اور نیویارک کو اسٹیٹ قرار دینے کا بل اسمبلی میں پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سندھ اور نیویارک کو سسٹر اسٹیٹ کا درجہ قرار دینے کا بل گزشتہ ہفتے نیویارک اسمبلی میں پیش کیا گیا، جس کی منظوری نہ ہو سکی۔

انگریزی اخبار دی نیوز کے مطابق سندھ اور نیویارک کو سسٹر اسٹیٹ کا درجہ دیے جانے کا بل منظور نہ کیا جا سکا، تاہم دونوں ریاستوں کے درمیان تعلقات بڑھانے کی قرارداد منظور کی گئی۔