سندھ بھر میں سال 2024 کے پہلے تین ماہ میں 23 ہزار جرائم رپورٹ، 343 افراد قتل

سال 2024 میں اب تک سندھ بھر سندھ پولیس کے پاس 23 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوچکے، جس میں سے قتل کے 343 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ پولیس کہ سہ ماہی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں مختلف واقعات میں 343 افراد قتل ہوئے،کاروکاری کے 16،اغوا کے 754 اور اغواہ برائے تاوان کے 28 کیسز رپورٹ ہوئے،ریپ/ زنا کے 50 ،گینگ ریپ کے 13 اور بد فعلی کے 52 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ مجموعی طور پر سندھ پولیس کے پاس 23 ہزار ہزار 56 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ پولیس کے مطابق رواں برس 15 مارچ تک صوبے میں قتل کے 343 کیسز رپورٹ ہوئے، سب سے لاڑکانہ رینج میں 79 قتل کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

دارالحکومت کراچی کے ساؤتھ زون میں قتل کے 28 ، ایسٹ زون میں 63، ویسٹ زون میں41، حیدرآباد رینج میں 52، میرپور خاص رینج میں 10، شہید بے نظیر آباد رینج میں 32، سکھر رینج میں 38 اور لاڑکانہ رینج میں قتل کے 79 واقعات رپورٹ ہوئے۔

ریکارڈ کے مطابق سال سال 2024 میں بچوں کے اغواکے 87، پولیس پر حملوں کے 722، شہریوں پر حملوں کے 246، اقدام خودکشی کے 9، اقدام قتل کے 446، فسادات کے 503 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سال 2024میں گاڑیاں چھیننے اور چوری کے 289 ، موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کے 4409 ، دیگر گاڑیوں کے چھیننے اور چوری کے 106 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سال 2024 کے پہلے تین ماہ کے دوران سندھ بھر میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں 100 افراد جاں بحق اور 88 زخمی ہوئے۔

سال 2024 میں اب تک ہائی وے پر ڈکیتی و راہزنی کے 15، پٹرول پمپس پر ڈکیتی و راہزنی کے 7 ، گھروں میں کام ڈکیتی و راہزنی کے 78، دکانوں پر ڈکیتی و راہزنی کے 92، چوری کے 527، مویشی چوری کے 11 جبکہ ڈکیتی و راہزنی کے دیگر واقعات کے 1074 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ میں صرف تین ماہ کے دوران جرائم کے تیئیس ہزار کیسز رپورٹ ہونے پر سندھ پولیس اور سندھ حکومت کے امن کے دعووں کی سچائی سامنے آگئی۔