گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی کچے کے ڈاکوؤں کو آئی ٹی کورس کرنے کی پیش کش

357046_4358026_updates

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کچے کے ڈاکوؤں اور ان کے بچوں کو آئی ٹی کورس کرانے کی پیشکش کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیتے ہوئےکہا ہے کہ آنے والی نسل کو ہنرمند بنا کر پندرہ سے بیس لاکھ روپے کمائیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کچے کے ڈاکوؤں کو مفت مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلحہ پھینکیں، آئی ٹی سیکھیں اور آنے والی نسل کو ہنرمند بنا کر پندرہ سے بیس لاکھ روپے کمائیں۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کچے کے ڈاکوؤں کے سامنے آئی ٹی کا ڈاکو لا رہا ہوں، آئی ٹی والا کچے کے ڈاکو کھا جائے گا.

انھوں نے بتایا کہ حیدر آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، ڈاکو اسلحہ چھوڑیں اور اپنے بچوں کو بھی لے آئیں۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 50 ہزار بچوں کو مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) اور آٹو میشن متعدد کورس مفت کرائے جائیں گے جس کے بعد نوجوان لاکھوں روپے کما سکیں گے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ 50 کروڑ کی لاگت سے شروع اس منصوبے کیلئے فنڈز حکومت سے نہیں لئے بلکہ ڈونرز فراہم کریں گے۔