سندھ کابینا میں مزید ارکان شامل کرنے کا فیصلہ

سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا، کابینہ میں مزید 6 وزیر، مشیر اور معاونین خصوصی شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق 6 سے 8 اپریل تک سندھ کابینہ میں توسیع متوقع ہے، ایک اقلیتی ہندو اور ایک خاتون رکن کو وزارت ملنے کا امکان ہے۔

سندھ کابینہ میں مشیر شامل کرکے اہم محکمے دیے جائیں گے جبکہ کابینہ میں مرحلے وار معاونین خصوصی شامل ہوں گے۔