سندھ میں تعینات اعلی بیوروکریٹس سمیت ملک کے 20 افسران کے پاس دوہری شہریت کی تصدیق
سندھ سمیت ملک کے دیگر صوبوں اور اسلام آباد میں تعینات گریڈ 18سے گریڈ 22 کے 20 وفاقی بیورو کریٹس کی دوہری شہریت کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
جن بیوروکریٹس کے پاس دوہری شہریت ہے، ان میں سے متعدد افسران سندھ میں بھی تعینات ہیں، زیادہ تر پولیس افسران کے پاس دوسرے ملک کی شہریت ہے۔
افسران کے پاس سب سے زیادہ برطانیہ، دوسرے نمبر پر امریکا جب کہ تیسرے نمبر پر کینیڈا کی شہریت ہے۔
مختلف وزارتوں اور محکموں کے دوہری شہریت کے حامل افسران کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئی ہیں جن میں اکثریت کا تعلق پولیس سروس سے ہے۔
مس رعنا عنصر کے سوال کے جواب میں وزیر انچارج اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سےوقفہ سولات کیلئے جمع کرائی گئی تحر یری رپورٹ کے مطابق جو اعلیٰ افسران دوہری شہریت کے حامل ہیں ان میں سارہ سعید سپیشل سیکرٹری کامرس گریڈ بائیس کے پاس برطانیہ کی شہریت رکھتی ہیں۔
پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کی گریڈ انیس کی افسر اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کی سیکشن چیف صائمہ علی کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے ۔
اسلام آ باد انتظامیہ میں تعینات پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کی گریڈ اٹھارہ کی افسررابعہ اورنگ زیب کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے۔ سیکر ٹیریٹگروپ کےگریڈ اکیس کے افسر اور ایڈیشنل سیکرٹری ا قتصادی امور ڈویژن مس ثمر احسان کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے۔
سیکرٹیریٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسر اورجوائنٹ سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز ڈویژن محمد وشاق گریڈ بیس کے پاس امریکہ کی شہریت ہے۔ او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسر غلام مجتبی جویو کے پاس امریکہ کی شہریت ہے۔
سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسر اور صو بائی سیکرٹری سندھ طحہ احمد فاروقی کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے۔ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے اور پولیس سروس کے گر یڈ اکیس کے افسر جان محمد کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے۔
پولیس سروس کے گریڈ بیس کے افسر اور ڈائریکٹر ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد زعیم اقبال شیخ کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے۔
پولیس سروس کے گریڈ بیس کے افسر اور ڈی آئی جی موٹر وے پو لیس شاہد جاوید کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے۔ پولیس سروس کے گریڈ انیس کے افسر اور ایس ایس پی انویسٹگیشن لاہور ندیم حسین کینیڈا کی شہریت رکھتے ہیں۔ پولیس سروس کے گریڈ انیس کے افسر اور ڈی آئی جی کوسٹل ہائی وے برکت حسین کھوسہ کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے۔ پو لیس سروس کے گر یڈ انیس کے افسر اور اے آئی جی فنانس کوئٹہ سہیل احمد شیخ کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے۔پو لیس سروس کے گریڈ انیس کے افسر اور ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن کے پاس امریکہ کی شہریت ہے۔پو لیس سروس کے گریڈ انیس کے افسر اور ایس ایس پی ایڈمن لاہور عاطف نذیر کے پاس امریکہ کی شہریت ہے۔پو لیس سروس کے گر یڈ انیس کے افسر اور سی پی او دفتر سندھ لیفٹینٹ ( ر)ر عمران شوکت کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے۔
پو لیس سروس کے گریڈ انیس کے افسر اور ڈائریکٹر آئی پی بی ہیڈ کوارٹر لاہور فواد الدین ریاض کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے۔پو لیس سروس کے گریڈ انیس کے افسر اور تعینات دفتر سی سی پی او لاہور حیدراشرف کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے۔
پولیس سروس کے گریڈ انیس کے افسر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو پشاور وقار احمد کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے۔ پو لیس سروس کے گریڈ اٹھارہ کے افسر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی جاوید احمد بلوچ کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے۔