سندھ میں رواں ماہ سے افغان شہریت کے حامل افراد کے خلاف آپریشن شروع کیے جانے کا امکان

IMG-20231219-WA0018

سندھ سمیت ملک بھر سے غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کے بعد جلد افغان شہریت کارڈ کے حامل افراد کے خلاف سندھ بھر میں کارروائی شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے اسپیشل برانچ سمیت حساس اداروں کو افغان شہریت کارڈز کے حامل افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے جب کہ بہت زیادہ ڈیٹا جمع بھی کرلیا گیا ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جمع کیے گئے ڈیٹا کی حتمی ویری فیکیشن کی جا رہی ہے اسکے بعد دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کے مطابق اسپیشل برانچ سمیت حساس اداروں نے ڈیٹا جمع کر لیا ہے اور اس سلسلے میں اے سی سی کارڈ کے حامل افراد کی گنتی مکمل کر لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں کہاں کہاں اور کتنے افغان شہری قیام پزیر ہیں اس حوالے سے رپورٹ جلد پیش کی جائے گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ افغان شہریت کارڈ کے حامل افراد کی وطن واپسی کا دوسرا مرحلہ ممکنہ طور پر اپریل میں شروع ہونے کا امکان ہے۔