فارمیسی کونسل نے سندھ کے 5 میڈیکل کالجز میں فارم ڈی کے داخلوں پر پابندی عائد کردی

فارمیسی کونسل پاکستان نے قواعد کی خلاف ورزی پر سندھ کے پانچ کالجز سمیت پاکستان بھر کے 25 کالجز میں فارم ڈی کے داخلے بند کردیئے۔

کونسل کے مطابق فارم ڈی پروگرام برائے موسم خزاں سیشن 2023-28 نظرثانی شدہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ادارہ جاتی پالیسی 2024 کے نفاذ اور پبلک سیکٹر کی جامعات سے الحاق محروم ہونے کی وجہ سے ان اداروں کو داخلے کی اجازت نہیں۔

جن کالجز کو بند کیا گیا ہے ان میں خیبر پختونخواہ کے آٹھ، پنجاب کے گیارہ، سندھ کے پانچ فارمیسی کالجز اور اسلام آباد کا ایک فارمیسی کالج شامل ہے۔

فارمیسی کونسل آف پاکستان کے نوٹی فیکیشن کے مطابق سندھ کے جن کالجز میں داخلوں پر پابندی عائد کی گئی ان میں کنگسٹن کالج آف فارمیسی، کراچی، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، کراچی، بھرگری انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی، ماتلی، بدین، بھٹائی انسٹی ٹیوٹ، میرپور خاص اور ایجوکیئر انسٹی ٹیوٹ، سکھر شامل ہیں ۔

سندھ کے علاوہ پیس اینڈ کیج انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز، اسلام آباد میں بھی داخلے پر پابندی ہوگی۔

ملک کے دیگر کالجز میں میڈیکیڈ کالج آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز، چکدرہ دیر لوئر، ہری پور کالج آف فارمیسی، ہری پور، براق انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز، کرک، اکبر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ فارمیسی کالج مانسہرہ، حوریہ کالج آف فارمیسی، مانسہرہ، دی پروفیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز، مردان، صوابی کالج آف فارمیسی، صوابی، ورٹیکس انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ایبٹ آباد، یونیورسل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سیئنس، خانپور، رحیم یار خان، حبیب انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز ، میاں چنوں، انسٹی ٹیوٹ آف لائف سائنسز، شکر گڑھ، اٹلس کالج آف ہیلتھ سائنسز، گوجرانوالہ، داؤد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، گوجرانوالہ، عیسیٰ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ہیلتھ سائنسز، گوجرانوالہ، میاں میر کالج آف فارمیسی، جھنگ، خیرا انسٹی ٹیوٹ آف ماڈرن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ملتان، یونیورسٹی کالج ملتان، انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز، ملتان، عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، لیہ، انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کلچر اینڈ ہیلتھ سائنسز، گوجرانوالہ شامل ہیں۔