سندھ پولیس میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 1100 اے ایس آئیز کی بھرتی

سندھ پولیس میں 1046 اسسٹنٹ سب انسپیکٹرز کی براہ راست بھرتی کا آغاز کر دیا گیا۔

سب سے زیادہ اے ایس آئیز کراچی رینج کے لیے 753 جب کہ سب سے کم میرپور خاص رینج کے لیے 28 بھرتی کیے جائیں گے۔

اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ کے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سیکشن افیسر منظور علی تھیبو نے سندھ پبلک سروس کمیشن کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق 1046بھرتیوں میں 157خواتین اور 53 اقلیتی امیدواروں کو اے ایس ائی کے گریڈ 11کے عہدوں پر تعینات کیا جائے گا۔

خط کے مطابق کراچی رینج میں 38 اقلیتی 113خواتین سمیت 753 بھرتیاں کی جائیں گی۔

حیدراباد رینج کے لیے 154، میرپور خاص 23، شہید بے نظیر اباد رینج 39 سکھر رینج 38 اور لاڑکانہ رینج میں 39 اے ایس آئی بھرتی کیے جائیں گے۔

سندھ پولیس میں اے ایس آئیز کی بھرتی سے قبل پولیس کانسٹیبلز کی بھرتی کا عمل بھی شروع کیا جا چکا ہے اور پہلے مرحلے میں 11 ہزار اہلکار بھرتی کیے جائیں گے۔