پریا کماری کی بازیابی کے لیے تین سال بعد تفتیشی ٹیم تشکیل، تین ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم
وزارت داخلہ سندھ نے لاپتا بچی پریا کماری کی بازیابی کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی۔
وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پریا کماری کی بازیابی کے لیے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) کی درخواست پر تشکیل دے دی گئی۔
جے آئی ٹی کی سربراہی ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) میرپورخاص جاوید جسکانی کریں گے۔
کمیٹی کے دیگر ممبران میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) حیدرآباد امجد شیخ، ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تنویر تنیو اور 2 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پیز) شامل ہیں۔
جے آئی ٹی کو تین ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پریا کماری 18 اگست 2021 کو سنگھرار، سکھر کے علاقے سے اس وقت غائب کی گئی جب وہ 10 محرم کو سبیل پلا رہی تھی۔
ایک سات سال کی بچی جس کی عمر اس وقت لگ بھگ 10 سال کے قریب ہو چکی ہو گی۔ مسلسل 3 سال سے غائب ہے اور اس ملک کا قانون خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔