شرجیل میمن کو وزیر اطلاعات سندھ کا قلم بھی تفویض، تین وزارتوں کو سنبھالیں گے
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شرجیل میمن کو وزیر اطلاعات سندھ کا قلمدان بھی سونپ دیا۔
وہ سینیئر صوبائی وزیر سمیت اب بیک وقت تین وزارتوں کے قلمدان سنبھالنے والے بااثر وزیر بن گئے۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے اس ضمن میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کے پاس ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کا محکمہ بھی رہے گا۔
شرجیل میمن ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کے محکمے کے وزیر بھی رہیں گے اور اب انہیں وزیر اطلاعات کا قلم دان بھی سونپ دیا گیا۔
ماضی میں بھی وہ وزیر اطلاعات رہے ہیں، حالیہ کابینا میں پہلے ناصر شاہ کو وزیر اطلاعات بنایا گیا تھا۔