سندھ حکومت کی جانب سے بجٹ کے بعد 60 ہزار سرکاری ملازمین بھرتی کیے جانے کا امکان
سندھ حکومت کی جانب سے نئے مالی سال میں 60 ہزار سے زائد سرکاری اداروں میں نئی بھرتیاں کیے جانے کا امکان ہے۔
حکومت کی جانب سے مختلف وزارتوں، خودمختار محکموں اور پولیس سمیت دیگر اداروں میں گریڈ ایک سے گریڈ 18 تک کی بھرتیاں کی جائیں گی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ایک سے 15 گریڈ تک کے ملازمین کی نئی بھرتیاں کی جائیں گی اور سندھ کابینا کی منظوری کے بعد عیدالفطر کے بعد بھرتیوں پر کام شروع کردیا جائے گا۔
حکومت سندھ نے مختلف محکموں جس میں بلدیات، صحت ،تعلیم ، آبپاشی، زراعت، قیمت ورسد، کو آپریٹو سوسائیٹیز، پبلک ہیلتھ، انجنیئرنگ، اینٹی کرپشن، کھیل و نوجوانان امور شامل ہیں میں نئی بھرتیو ں کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ خزانہ، اقلیتی امور، سماجی تحفظ، انسانی آبادکاری، وزیر اعلیٰ انکوائری و انسپیکشن ٹیم، محکمہ اطلاعات، ثقافت ،سیاحت و نواردارت ، خصوصی ترقی، دیہی ترقی ،ترقی ومنصوبہ بندی بورڈ میں بھی بھرتیاں کی جائیں گی۔
اسی طرح محکمہ ریونیو، سپرا، محکمہ خصوصی افراد میں بھی بھرتیاں کی جائیں گی۔
پالیسی کے تحت ایک سے چار گریڈ کی بھرتیاں مقامی سطح پر کی جائیں گی، پانچ سے 15 گریڈ کی بھرتیاں تھرڈ پارٹی کے ذریعے آئی بی اے سکھر کی مدد سے کی جائیں گی۔
علاوہ ازیں 16 ،17 اور 18 گریڈ کی خالی اسامیوں کے تمام تفصیلات سندھ پبلک سروس کمیشن کو ارسال کیئے جائیں گے اور کمیشن کے تحت نئے مالی سال میں بھرتیاں ہونگی۔