ڈہرکی سے تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت
سندھ کے ضلع گھوٹکی سے تیل اور گیس کے مزید نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔
ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے ملک میں تیل اور گیس کی نئی دریافت کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نئی دریافت سندھ کے علاقے ڈھرکی میں ہوئی۔
ماڑی پیٹرولیم نے ماری فیلڈ کے کنویں شوال-1 سے تیل کے اہم ذخائر دریافت کیے ہیں۔ ابتدائی طور پر نئی دریافت سے یومیہ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی اور یومیہ 1040 بیرل خام تیل حاصل ہو گا۔
واضح رہے کہ شوال-1 پر کام کا آغاز 27 جنوری 2024 سے شروع کیا تھا ۔ کنویں کو 1,136 میٹر کی گہرائی تک کامیابی سے کھودا گیا۔ ایم پی سی ایل کے ایم ڈی فہیم حیدر نے نئی دریافت کو کمپنی کے جیو سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے ایک قابل ذکر کامیابی قرار دیا ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی ماڑی پیٹرولیم نے ڈہرکی سے گیس دریافت کی تھی۔
اس کے علاوہ سجاول میں 12 لاکھ 40 ہزار اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ ملا تھا۔ اس سے قبل فروری میں ضلع خیرپور میں دریافت ذخائر سے 14.3 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس یومیہ حاصل ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔