سیہون میں بیٹے کی دوسری شادی کروانے پر بہو کا سسر پر تشدد

VideoCapture_20240422-143651

ضلع جامشورو کی تحصیل سیہون میں بیٹے کی دوسری شادی کروانے پر بہو نے سب کے سامنے سسر کی پٹائی کردی۔

وائرل ویڈیو میں بہو کی جانب سے سسر پر مکوں اور ہاتھوں کی بارش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا یے۔

ویڈیو میں پولیس اہلکار سسر کو بچانے کی کوشش بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

تشدد کا نشانہ بننے والے محمد یوسف عمرانیہ نے صحافیوں کو بتایا کہ بہو ان کی خدمت نہیں کرتی تھیں, جس وجہ سے انہوں نے بیٹے کی دوسری شادی کروائی۔

یوسف عمرانیہ کے مطابق بیٹے کو دوسری شادی کروانے پر پہلی بہو ناراض ہیں, جس وجہ سے وہ انہیں مارنے سول اسپتال سیہون تک پہنچ گئیں۔

بہو کی جانب سے سسر پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور لوگوں نے کومنٹس کیے کہ خاتون کو سسر کے بجائے شوہر کو مارنا چاہئیے تھا۔