سندھ حکومت نے مختلف صحافی تنظیموں کو ساڑھے تین کروڑ دے دیے

سندھ حکومت نے عالمی یوم صحافت پر مختلف صحافتی تنظیموں اور یونینز کو ساڑھے تین کروڑ روپے کی خطیر رقم جاری کردی۔

سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے) کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یوجے ) اور سکھر یونین آف جرنلسٹس (ایس یوجے) کو 50 ،50 لاکھ کےامدادی چیک رہنماؤں کے حوالے کردیے۔

سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کو بھی 2 کروڑ کا امدادی چیک دیا گیا۔

پی ایف یو جے کا امدادی چیک لالہ اسد پٹھان اور کےیوجے کا امدادی چیک صدر اعجاز احمد اور عاجزجمالی نے وصول کیا۔
حکومت سندھ کی جانب سےسندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کو بھی 2 کروڑ کا امدادی چیک دیاگیا۔

سکھر یونین آف جرنلسٹس کا امدادی چیک جاوید جتوئی نے وصول کیا۔

صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں نے سینئر وزیر شرجیل میمن کا

شکریہ ادا کیا۔