لاڑکانہ کی مسجد میں بچے سے ریپ کرنے والا ملزم گرفتار

سندھ کے شہر لاڑکانہ کی مسجد کے اندر بچے سے ریپ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ بھی دائر کردیا۔

لاڑکانہ شہر کے ماہوٹا پولیس تھانے کی حدود کی مسجد کے پیش امام غلام یاسین چانڈیو کی جانب سے بچے کے ساتھ مسجد میں بدفعلی کرنے کی ویڈیو دو دن قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو میں پیش امام کو بچے کے ساتھ مسجد کے اندر بدفعلی کرتے دیکھا جا سکتا تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سینیئر سپرنٹینڈنٹ آف پولیس ( ایس ایس پی) لاڑکانہ نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

لاڑکانہ پولیس نے قمبر میں کارروائی کرتے ہوئے مولوی یاسین شر کو گرفتار کرکے لاکپ کردیا جب کہ ان کے خلاف مقدمہ بھی دائر کردیا گیا۔

مسجد کے اندر کم سن بچے کے ساتھ ریپ کی ویڈیو سنے آنے کے بعد سندھ بھر کے انسانی حقوق کے کارکنان نے سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔