سکھر میں خسرہ سے 5 بچے فوت، بیماری وبا کی صورت اختیار کر گئی

ضلع سکھر میں بھی خسرہ وبائی صورت اختیار کر گیا، بیماری سے ایک ہی گاؤں کے پانچ بچے فوت ہوگئے۔

ضلع سکھر کے گوٹھ لال مشائخ میں 4 سے 5 سال کی عمر کے 5 بچے خسرہ سے چل بسے جب کہ اسی گاؤں کے متعدد بچے تاحال شدید بیمار ہیں۔

سکھر اور گرد و نواح میں خسرہ وبا کی صورت اختیار کر چکا ہے لیکن اس باوجود مقامی انتظامیہ نے کوئی تحرک نہیں لیا۔

سکھر سے قبل ٹنڈو الہہ یار میں بھی کچھ دن قبل ایک ہی گاؤں کے پانچ بچے خسرہ کے باعث فوت ہوگئے تھے اور وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقامی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی تھی۔

سندھ میں مارچ کے اختتام تک صوبے میں 3 ہزار سے زائد بچے خسرہ کاشکار ہوچکے تھے، غیر سرکاری اعداد شمار میں اموات اور کنفرم کیسز زیادہ ہیں