ڈاکوؤں کی جانب سے مغوی بچے کو زنجیروں میں باندھ کر لٹکانے کی ویڈیو پر سندھ برہم

سندھ کے شمالی ضلع کندھ کوٹ و کشمور سے ڈیڑھ ماہ قبل اغوا کیے گئے کم سن بچے کو زنجیروں میں باندھ کر اسے لٹکانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سندھ بھر سے غم و غصّے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

کم سن بچے کی زنجیروں میں بندھے ہونے کی ویڈیو دو دن قبل وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو میں کم سن بچے کو زنجیروں میں بندھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جب کہ بچے کو لٹکتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ پانچ سالہ بچے ایاز خان پٹھان کو ڈاکو ڈیڑھ ماہ قبل اغوا کرکے لے گئے تھے اور انہوں نے ورثا سے بھاری تاوان کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

مغوی بچے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سندھ بھر سے غم و غصّے کا اظہار کرکے پولیس، انتظامیہ اور سندھ حکومت کی رٹ اور دعووں پر بحث کی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے پولیس اور سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بچے کی جلد بازیابی کا مطالبہ کیا۔