سندھ بھر کے پریس کلبز کی سالانہ گرانٹ بڑھانے سمیت صحافیوں کی معاونت کر رہے ہیں: ڈی جی اطلاعات
ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات سندھ محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے صوبہ بھر کے پریس کلبوں کی گرانٹ میں خاطرخواہ اضافہ کرنے کے ساتھ انفرادی طور پر صحافیوں کی مالی معاونت کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب عمرکوٹ میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
ڈی جی اطلاعات کا کہنا تھا کہ آئندہ سال صحافیوں کی فلاح وبہبود کی رقم 5 کروڑ روپے سے بڑھا کر 7 کروڑ روپے کرنے کی تجویز ہے۔
تقریب میں ڈائریکٹر انفارمیشن میرپورخاص رضا کھوسو، ڈپٹی ڈائریکٹر عمرکوٹ غوث محمد پٹھان اورمقامی صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔