سندھ حکومت کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں عابدہ پروین کی خدمات لینے کا فیصلہ
سندھ حکومت نے صوبے کے نوجوان موسیقاروں کے پروگرام ٹیلنٹ ہنٹ میں عابدہ پروین کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیاہ
صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات کی ہے۔
سید ذوالفقار علی شاہ نے صوفی گلوکارہ سے ملاقات میں سندھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے متعلق گفتگو ہوئی ساتھ ہی صوبائی وزیر نے عابدہ پروین کو سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنگ آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت دی۔
سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے عابدہ پروین کی خدمات حاصل کی جائیں گی، ہماری کوشش ہے سندھ میں موجود نیا ٹیلنٹ عابدہ پروین سے سیکھ سکے۔