ایک سال گزر جانے کے باوجود سندھ بھر کے میوزک ٹیچرز کو جوائننگ آرڈر نہ مل سکے

سندھ میں محکمہ تعلیم کی جانب سے صوبے میں پہلی مرتبہ اسکولوں میں میوزک سکھانے کیلئے 319 میوزک ٹیچرز میرٹ پر سلیکٹ کئے گئے لیکن انہیں ایک سال گزرنے کے باوجود جوائننگ آرڈر نہیں دئے گئے۔

سندھ حکومت نے میوزک ٹیچرز کو گزشتہ برس بھرتی کیا تھا اور جلد ہی ان کی کلاسز شروع کرنے کا اعلان بھی کیا تھا، تاہم سال گزر جانے کے باوجود ان سے جوائننگ نہیں لی گئی۔

جوائننگ نہ دیے جانے کے خلاف 19مئی 2024 بروز اتوار کراچی پریس کلب کے سامنے دوپہر 2 بجے آل سندھ سنگیت کار ایسوسیشن کی جانب سے متاثرہ میوزک ٹیچرز گلوکاری کرکے منفرد احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

سندھ کی تاریخ میں پہلی بار میوزک ٹیچرز بھرتی