میرپور خاص میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے کیمپس بنانے کی منظوری

وفاقی اُردو یونیورسٹی کی کونسل نے میر پور خاص میں نیا کیمپس کھولنے کی اصولی منظوری دے دی۔
وفاقی اردو یونیورسٹی کا قیام 2002 میں آیا تھا، دارالحکومت کراچی کے اردو کالج کو اپگریڈ کرتے ہوئے اسے یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا تھا۔
بعد ازاں اس کا مرکزی کیمپس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کھولا گیا۔ اس وقت اس کے اسلام آباد میں ایک جب کہ کراچی میں دو کیمپس چل رہے ہیں۔
اب یونیورسٹی کونسل نے چوتھے کیمپس کو میرپور خاص میں کھولنے کی منظوری دے دی۔
اردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا بیالیسواں (42) اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی زیرِ صدارت گلشن اقبال کیمپس میں منعقد ہوا ۔
اجلاس میں اسلام آباد کیمپس کے شعبہ تجارت کے بی ایس،ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام(ADP)، بی ایس (چار سالہ پروگرام)، بی ایس(سال سوم)، بی ایس، معاشیات ڈیٹاسائنس(چار سالہ پروگرام) کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ایم ایس،ایم فل اورپی ایچ ڈی کی ڈگریوں کی توثیق کی گئی۔دفتر داخلہ کے پیش کردہ داخلہ پالیسی برائے سال 2025 کو منظور کیا گیا۔ HEC کی پوسٹ گریجویٹ اور انڈ گریجویٹ پالیسی کی منظوری دی گئی۔
یونیورسٹی کے گلشن اقبال کیمپس میں شعبہ ابلاغِ عامہ اور عبدالحق کیمپس میں شعبہ کمپیوٹر سائنس کے آغاز کی منظوری دی گئی۔
یونیورسٹی میں پروفیشنل ڈویلپمنٹ سینٹر(PDC) کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔