محکمہ روینیو سندھ میں 28 کروڑ روپے کے غبن کا انکشاف

Sindh-Public-Accounts-Committee-1-1068x801

محکمہ روینیو سندھ میں مالی سال 2016 اور 2017 میں 28 کروڑ روپے کے غبن کے انکشاف کے بعد سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 20 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔

سندھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں محکمہ روینیو کے اخراجات اور بجٹ کے جائزے کے دوران مالی سال 2016/17 کے دوران 28 کروڑ روپے کے غبن کا انکشاف ہوا۔

اجلاس کے دوران محکمہ روینیو 28 کروڑ روپے کی خطیر رقم کا ریکارڈ پیش نہ کر سکا، جس پر کمیٹی نے اظہار برہمی کیا۔

کمیٹی نے محکمہ سے 20 کے اندر 28 کروڑ روپے کے بجٹ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

محکمہ روینیو میں اس سے قبل بی غبن اور مالی بے ضابطگیاں آتی رہی ہیں۔