خیرپور کے سول اسپتال کے مردہ خانے میں تین ماہ سے لاوارث لاشیں پڑے رہنے کا انکشاف

0

محکمہ صحت سندھ نے سول اسپتال خیرپور کے مردہ خانے میں 2 لاوارث لاشوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نوٹس لے لیا۔

ترجمان کے مطابق معاملے کی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ مردہ خانے میں دونوں لاوارث لاشیں 3 ماہ سے موجود ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ مردہ خانے کے اے سی میں خرابی تھی، جسے 2 دن میں ٹھیک کردیا گیا۔

دوسری جانب میڈیکل سپرنٹینڈنٹ (ایم ایس) سول اسپتال خیر پور نے تصدیق کی کہ اسپتال کے مردہ خانے میں 2 لاوارث لاشیں کئی ماہ سے موجود ہیں۔

آنے کے مطابق اسپتال کے مردہ خانے کا کولنگ سسٹم مکمل طور پر فعال ہے، پولیس کو بتانے کے باوجود بھی لاشوں کو دفنایا نہیں گیا، لاشوں کو مردہ خانے میں 5 روز سے زیادہ دن تک نہیں رکھا جاسکتا۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دونوں لاوارث لاشیں کہاں سے آئی تھیں اور پولیس نے اطلاع کے باوجود کارروائی کیوں نہیں کی۔

تبصرہ کریں