جیکب آباد کی پولیو ورکر کو دھمکانے والے شوہر سمیت تین ملزمان جیل منتقل

جیکب آباد میں مبینہ ریپ کی شکار پولیو ورکر خاتون کو دھمکانے اور انہیں کاری قرار دینے کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کو ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا۔
متاثرہ خاتون کے شوہر سمیت تین ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جہاں ان کا 11روزہ جوڈیشل ریمانڈ لینے کے بعد انہیں پر جیل منتقل کردیا فیا۔
پولیو ورکر عابدہ انڑ کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار شوہر نصیر انڑ سمیت دیور بشیر احمد اور نظیر احمد کو سیکنڈ سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ نثار شر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس نے عدالت سے ملزمان کے 11روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی عدالت نے پولیس کی استدعا کو رد کرتے ہوئے متاثرہ پولیو ورکر کے شوہر سمیت تینوں ملزمان کو 11روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم کردیا۔
واضح رہے کہ پولیو ورکر سے ہونے والی زیادتی کے واقعے کے بعد اس کے شوہر نے اس کو گھر نکال دیا تھا، 5روز قبل صدر تھانہ کی پولیس نے متاثرہ پولیو ورکر کو قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں اس کے شوہر سمیت 3افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا تھا۔