سندھ حکومت کا فوتی کوٹا کے تحت ملازمتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

0816452283e0fc5

سندھ حکومت نے فوتی کوٹا پالیسی پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملازمتیں دینے کا عہد کرلیا۔

محکمہ قانون سندھ کی جانب سے جاری میمورنڈم کے مطابق دوران ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کو دوبارہ فوتی کوٹے کے تحت ملازمت دی جائے گی۔

نگران حکومت کے دوران فوتی کوٹا پالیسی معطل کر دی گئی تھی جس کے باعث ہزاروں ملازمت کے منتظر امیدواروں کی بھرتیاں التوا کا شکار ہو گئی تھیں۔

سندھ حکومت نے پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد امیدواروں کی بھرتی کا عمل دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ فوتی کوٹے کے تحت بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی، جو ملازمین پہلے وفات پا چکے ہیں ان کے لواحقین کو بھی ترجیحی بنیادوں پر ملازمت فراہم کی جائے گی۔