مہاجر ثقافتی دن پر سندھ کے چند شہروں میں ریلیوں کا انعقاد، پہلی بار گورنر ہاؤس میں تقریب

منگل 24 دسمبر کو سندھ کے چند شہروں میں مہاجر ثقافتی دن کے موقع پر تیلیاں نکالی گئیں جب کہ پہلی بار گورنر ہاؤس میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاوہ حیدرآباد اور میرپور خاص سمیت صوبے کے دیگر چند شہروں میں بھی یوم مہاجر ثقافت کے حوالے سے تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔
سب سے زیادہ دارالحکومت کراچی میں ریلیاں نکالی گئیں جب کہ مرکزی تقریب گور نر ہاؤس میں ہوئی جس سےایم کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ، فاروق ستار ، انیس قائم خانی اور حیدر رضوی نے خطاب کیا ۔
اپنے خطاب میں ایم کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں کئی سال سے سندھی ، بلوچ اور تمام علاقوں کے دن منائے جاتے رہے ہیں آج ہم قومی یعنی پاکستان کا کلچر ڈے منا رہے ہیں۔
انہوں نے قدرے سخت لہجے میں متنبہ کیا کہ سمندر کے کنارے میں اس شہر میں رہنا ہے تو اوقات میں رہنا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ ریاستی ایوان میں مہاجر کلچر ڈے منایا گیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے متحرک مہاجر ہونے کا ثبوت دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لسانی اکائیاں آباد ہیں، کراچی میں تمام زبانیں بولنے والے آباد ہیں، مہاجر وں کے دو مسائل ہیں ایک ان کی شناخت کا مسئلہ ہے، مہاجروں کے ڈومیسائل کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کے ڈومیسائل کا کیوں پوچھا جاتا ہے، میں مہاجر ہوں اور میری ثقافت مہاجر ثقافت ہے سندھی، پنجابی ، بلوچی اور پٹھانی ثقافت بھی ہماری ثقافت ہے۔
سندھ بھر میں یوم مہاجر ثقافت کا دن سیاسی جماعت اہم کیو ایم کے بینر تلے منایا گیا، جس وجہ سے ثقافتی دن میں سیاسی رنگ نمایاں نظر ائے۔