سال نو کے موقع پر سندھ پریمیئر لیگ کی جانب سے آتش بازی و میوزیکل نائٹ کا اہتمام

سندہ پریمیئر لیگ ( ایس پی ایل) کے جانب سے سال نو کے موقع پر نیو ایئر نائٹ پر شوبز اور سندھ پریمیئر لیگ الیون کا میچ کھیلا جائے گا۔
میچ میں شوبز کی ٹیم میں مشہور اداکار شریک ہونگے ۔
میچ کے بعد میوزیکل نائٹ اور آتش بازی بھی کی جائے گی۔
میوزیکل پروگرام میں صنم ماروی اور حسن جہانگیر بھی پرفارم کریں گے ۔
نیو ایئر کی مناسبت سے آتش بازی بھی کی جائے گی۔
پروگرام میں فیملیز کو مفت شرکت کی اجازت ہوگی۔