میرپور خاص میں اقلیتی برادری کی نابینا لڑکی سے ریپ
میرپورخاص میں نابینا خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، جس نے دوران تفتیش خاتون سے ریپ کا اعتراف بھی کرلیا۔
پولیس کے مطابق میرپورخاص کی سیال کالونی میں 17 سالہ نابینا خاتون کے ساتھ ریپ کے واقعہ کا مقدمہ دائر کرکے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔
غریب آباد تھانے کی پولیس نے متاثرہ لڑکیکی والدہ مریم کولہن کی شکایت پر ملزم غلام نبی لانگھانی کو گرفتار کر لیا، جس نے تھانے میں اعتراف جرم بھی کر لیا۔
اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) مومل لغاری نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کرالیا گیا، جس میں ریپ کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ملزم نے بھی اپنے جرم کا اعتراف کر لیا، جس کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔