سندھ کی ثقافت کو ژندہ رکھنے والے ہنرمند قابل تعریف ہیں، سلیم مانڈوی والا

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے آرٹ کونسل آف پاکستان، کراچی میں منعقدہ سندھ کرافٹس نمائش 2024 میں شرکت کی۔
اس نمائش کا مقصد مقامی ہنرمندوں کے فن کو فروغ دینا اور سندھ کی ثقافتی وراثت کو اجاگر کرنا ہے۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے نمائش میں مختلف دستکاری کے اسٹالز کا دورہ کیا اور ہنر مندوں کے ہاتھ سے بنے ہوئے فن پاروں کی تعریف کی۔
انہوں نے براہِ راست مظاہرے دیکھے اور ہنر مندوں کی کہانیوں کو قریب سے سنا۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ "سندھ کے ہنر مند ہماری ثقافتی شناخت کا فخر ہیں, ان کی محنت اور فن نہ صرف ہمارے ثقافتی ورثے کو زندہ رکھتے ہیں بلکہ ہماری معیشت کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔ حکومت کو ایسے ہنر مندوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مزید اقدامات کرنے چاہییں۔
نمائش میں ثقافتی پرفارمنسز اور لائیو فوٹوگرافی نے شرکاء کو محظوظ کیا۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے خاص طور پر نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ان روایتی فنون کو سیکھنے اور ان کا حصہ بننے کی کوشش کریں۔
یہ نمائش دو دن تک جاری رہے گی، اور عوام کو مدعو کیا گیا ہے کہ وہ آئیں اور سندھ کی ثقافتی خوبصورتی اور ہنر مندوں کی محنت کا جشن منائیں۔