شہدادپور میں مسجد کے احاطے میں بچے سے ریپ کرنے والا ملزم گرفتار

IMG-20241230-WA0051

ضلع سانگھڑ کی تحصیل شہداد پور میں مسجد کے احاطے میں مبینہ طور پر طالب علم سے ریپ کرنے والے ملزم مولی کو گرفتار کرلیا گیا۔

شہدادپور کے نصیب نگر محلے میں بچوں کو مقدس کتاب پڑھانے والے مولوی خالد مغیری نے مبینہ طور پر 13 سالہ بچے حسنین کوری کو ریپ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی

متاثرہ بچے کے ورثا کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ دائر کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

متاثرہ لڑکے کی والدہ مسمات حرمت نے مقدمے میں موقف اختیار کیا کہ بیٹے کے مدرسے سے واپس نہ آنے پر مسجد میں جاکر دیکھا تو ملزم مولوی خالد مغیری مسجد کے احاطے میں موجود اسٹور کے اندر بچے کو ریپ کا نشانہ بنا رہے تھے۔

پولیس نے مقدمہ دائر کرنے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزم مولوی خالد مغیری کو گرفتار کرلیا، جس کے بعد دونوں افراد کا طبی معائنہ کروائے جانے کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔