کراچی ٹریفک پولیس میں چالان کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے چار لاکھ ٹریفک چالان کو غائب کرنے کی مد میں کروڑوں روپے کی خورد بورد کا اسکینڈل سامنے آگیا

سال 2024 کے کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے مرتب کردہ اعداد وشمار میں ہیرا پھیری سامنے آگئی۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے 2024 میں 15 لاکھ 52 ہزار 108 شہریوں کے چالان کیے گئے۔

ٹریفک پولیس کی دونوں لسٹوں میں 11 لاکھ 56 ہزار 947 چالان کرکے 85 کروڑ 83 لاکھ 79 ہزار 300 روپے ریکوری ظاہر کی گئی۔

ٹریفک پولیس کے اعداد و شمار میں چار لاکھ چالان کا ریکارڈ ہی نہیں دیا گیا، جس سے کروڑوں روپے کے غائب ہونے سے اس سنگین سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔