سندھ پولیس کی 25 لیڈی اہلکاروں کو موٹر سائیکلیں فراہم

IMG-20250114-WA0028

کراچی ڈویژن سے تعلق رکھنے والی سندھ پولیس کی 25 لیڈی اہلکاروں کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیں۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ( اے آئی جی) کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (اے ڈی آئی جی) اسٹیبلشمنٹ محمد ارشد صدیقی نے دیگر افسران کے ہمراہ کراچی پولیس آفس (کے پی او) میں لیڈیز پولیس اہلکاروں کو 25 نئی موٹر سائیکلیں فراہم کیں۔

اس منصوبے کامقصد پولیس کے گشت اور رسپانس ٹائم کو بہتر بنانے اور ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر لیڈیز پولیس کو ٹرانسپورٹ کی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

لیڈیز پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکلیں وصول کرنے کے بعد اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی خدمت اور حفاظت کے لیے اپنے فرائض مزید لگن اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں گی۔