سندھ کے کئی علاقوں میں پانی کی شدید قلت، لوگ نقل مکانی پر مجبور

دریائے سندھ میں کوٹڑی ڈائون اسٹریم میں پانی کی شدید قلت سے عوام اور آبی حیات شدید متاثر ہونے لگے ہیں جب کہ لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔
ٹھٹھہ و سجاول پل کے مقام پر دریائے سندھ کے دامن میں ریت کے ٹیلے ہی ٹیلے، زرعی پانی فراہم کرنیوالی نہریں سوکھ گئیں، سمندر کے بڑھتے پانی سےسجاول، ٹھٹھہ، اور بدین کے اضلاع کی زرعی زمینیں بھی متاثر ہونے لگیں۔
دریائے سندھ کی سکڑتی ہوئی حالت سنگین مسئلہ بن چکی ہے، کوٹڑی ڈاؤن اسٹریم میں پانی کی قلت سے انسانی زندگی اور آبی حیات شدید متاثر ہونے لگی۔
کوٹڑی ڈائون اسٹریم میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا، پانی کی قلت کے باعث دریائے سندھ سکڑتا جا رہا جسکے باعث انسانی زندگیاں اور آبی حیات خطرے میں پڑ گئے ہیں جبکہ لوگ بڑی تعداد میں نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
پاکستان کا سب سے بڑا دریا دریائے سندھ پانی کی مسلسل کمی کے باعث ان دنوں صحرائے تھر کا منظر پیش کر رہا ہے۔
ڈائون اسٹریم میں پانی نہ چھوڑنے کی وجہ سے دریائے سندھ خشک ہو کر سکڑ گیا ہے۔