سندھ میں پہلی بار مسیحی خاتون سارہ جاوید ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر تعینات

images

سندھ میں پہلی بار مسیحی خاتون سارہ جاوید کو ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) تعینات کردیا گیا۔

وہ اس قبل چیف منسٹر سکریٹریٹ سندھ میں ڈپٹی سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں۔

سارہ جاوید سے قبل متعدد ہندو خواتین اعلی سرکاری عہدوں پر سندھ میں فائز ہوئی ہیں لیکن مسیحی خاتون پہلی بار تعینات ہوئی ہیں۔

سندھ میں اس قبل کئی مسیحی مرد ڈپٹی کمشنر ضرور رہے ہیں جن میں ایک مشہور نام شاہ زر شمعون کا بھی ہے۔

سینئر بیوروکریٹ محمد راشد کے مطابق آزادی کے بعد برصغیر سے انگریز تو چلا گیا تھا لیکن پھر بھی کئی اضلاع میں 1954,1955 تک ڈپٹی کمشنر انگریز ہی لگتے تھے جو زیادہ تر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگ ہوتے تھے۔

ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد شہریار گل میمن سے سانگھڑ کا اضافہ چارج واپس لے کر سارہ جاوید کو سانگھڑ میں تعینات کرلیا گیا۔آغا شیر زمان کو ڈپٹی کمشنر کشمور اور شکیل احمد ابڑو کو ڈپٹی کمشنر شکارپور تعینات کردیا گیس۔

سارہ جاوید سندھ اور پاکستان کے مسیحیوں کا فخر ہیں، ان کی تعیناتی پر پوری مسیحی برادری نے اظہار مسرت کیا ہے۔