سندھ حکومت نے صوبے میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر ایک بار پھر پابندی عائد کردی

images

سندھ حکومت نے صوبے میں ایک با پھر پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کردی۔

سندھ حکومت پہلے بھی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کرتی رہی ہے جب کہ گزشتہ برس حکومت نے صوبے میں پلاسٹک کی پانی کی بوتلوں پر بھی پابندی عائد کی تھی لیکن اس پر عمل نہیں ہو سکا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت 15 اپریل کو سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سندھ پروہیبیشن آف نان ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک پراڈکٹس رولز 2024 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں منظوری کے بعد سندھ کابینہ نے پلاسٹک بیگ پر پابندی عائد کردی۔ پلاسٹک بیگ میں شاپنگ بیگ، پلاسٹک کیریئر بیگ شامل ہیں۔ اب پلاسٹک بیگ کےکاروبار اور خریداری پر بھی پابندی ہوگی۔

سندھ کابینہ نے فرسٹ ایئرکراچی کے طلبا کو گریس مارکس دینےکی منظوری بھی دے دی۔ طلبا کو 20 فیصد گریس مارکس کیمسٹری، فزکس اور ریاضی کے مضامین میں دیے جائیں گے۔

سندھ کابینہ نےکیڈٹ کالج پٹارو کے لیے 200 ملین روپےکی گرانٹ منظورکرلی۔کیڈٹ کالج کرم پور کوبسوں کی خریداری کے لیے ایک کروڑ 65 لاکھ روپے دینےکی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے لیے 2 کروڑ روپےکی منظوری بھی دی۔ کڈنی سینٹرکراچی کے لیے 50 کروڑ روپے کی ون ٹائم گرانٹ اور ایس آئی سی وی ڈی کے لیے 300 ملین روپے گرانٹ کی منظوری بھی دے دی گئی۔

ترجمان کے مطابق کابینہ نے سندھ ہیبیچوئل افنڈرز مانیٹرنگ رولز 2025 کی منظوری بھی دے دی۔

ترجمان کے مطابق سندھ ہیبیچوئل افنڈرز مانیٹرنگ ایکٹ 2023 میں منظور ہوچکا ہے، اسٹریٹ کرمنلز اور عادی مجرموں کو بریسلیٹ پہنایا جائےگا۔