کینالز نکالنے کے خلاف احتجاج، 18 اپریل سے سندھ – پنجاب شاہراہ بند

images

دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے خلاف جاری احتجاج اور دھرنوں کے باعث سندھ کو پنجاب سے ملانے والی شاہراہ 18 اپریل سے بند ہے۔

کینالز نکالنے کے خلاف وکلا سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے دیے گئے دھرنوں کی وجہ سے متعدد مقامات پر پنجاب جانے والی شاہراہ بند ہے۔

وکلا سمیت سیاسی جماعتوں نے کینالز منسوخی کا نوٹیفیکیشن نہ نکالے جانے تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

احتجاج کرنے والوں نے وفاقی حکومت اور وزیر اعظم کی جانب سے کینالز پر کام بند کرنے کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کینالز منسوخی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ کرنے تک دھرنے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سندھ – پنجاب دنگل بند ہونے سے ملک بھر کی ٹرانسپورٹ بند ہیں اور ہزاروں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔