کینالز کے خلاف دھرنا، سندھ کی شاہراہوں پر 5 ہزار کنٹینرز پھسن گئے

دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے خلاف سندھ بھر میں جاری دھرنا کی وجہ سے سندھ کے مختلف مقامات پر 5 ہزار کے قریب مسل بردار کنٹینرز پھنس گئے۔
کینالز نکالنے کے خلاف وکلا و سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے سندھ کو پنجاب سے ملانے والی شاہراہ پر دھرنے دیے گئے ہیں۔
سندھ کے مختلف مقامات جامشورو، کاٹھوڑ، سکرنڈ، ببرلو، شکار پور، کشمور اور جموں شہید پر دھرنے دیے گئے ہیں، جس وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت 18 اپریل سے بند ہے۔
دھرنے کی وجہ سے سندھ کی شاہراہوں پر مختلف مقامات پر 5 ہزار کے قریب مسل بردار کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں۔
پھنسے ہوئے کنٹینرز میں پیٹرول، ایل پی جی اور دیگر مصنوعات کے کنٹینرز بھی شامل ہیں۔
دھرنے کی وجہ سے پھل، سبزیوں و دیگر اناج کے کنٹینرز بھی پھنس گئے جب کہ الیکٹرانک و دیگر آلات کے کنٹینرز بھی پھنسے ہوئے ہیں۔
کنٹینرز میں مویشیوں کو لے جانے والے مال بردار کنٹینرز بھی ہیں۔
دھرنے کے باعث کنٹینرز پھنس جانے سے ملک بھر میں خوراک و پیٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیا کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔