سندھ حکومت کا اسکول کے بچوں کو کھانا فراہم کرنے کے منصوبے کا آزمائشی پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

images

سندھ حکومت کی جانب سے پرائمری اسکولوں میں بچوں کو کھانا فراہم کرنے کے منصوبے کا پائلٹ پروگرام کراچی ڈویژن کے ضلع ملیر سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پائلٹ پروگرام کے لیے سندھ حکومت اور ورلڈ فوڈپروگرام (ڈبلیو ایف پی) ضلع ملیر میں اسکول میلز کے ایک سالہ پروجیکٹ کو 578.39 ملین روپے کی مالی معاونت فراہم کریں گے۔

اس پروگرام کا مقصد 11,000 پرائمری اسکول کے طلباء کو روزانہ تازہ کھانا فراہم کرنا ہے تاکہ سیکھنے، حاضری اور غذائیت کو بہتر بنایا جا سکے۔

اس ضمن میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کی کنٹری ڈائریکٹر مس کوکو اوشیاما نے ملاقات کی اور ماں و بچے کی صحت کی دیکھ بھال اور ضلع ملیر میں گریڈ کچی سے 5 ویں تک کے 11000 پرائمری اسکول طلبہ کیلئے 578.39 ملین روپے کے پائلٹ پراجیکٹ کے آغاز کے حوالے سے بات چیت کی۔

پروجیکٹ کا مقصد بچوں کی پڑھائی ، حاضری اور غذائیت کو بہتر بنانا ہے۔

ملاقات میں نشوونما اور ممتا جیسے جاری پروگرام کے فروغ اور ایک نئی اسکول فیڈنگ اسکیم کے ذریعے غذائی قلت سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کو بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا۔