سندھ بھر میں طوفانی ہوائیں، متعدد شہروں میں بارش

images (1)

سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

مختلف شیروں میں طوفانی ہواؤں کے باعث ہونے والے حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

بارش سے جیکب آباد، لاڑکانہ، گھوٹکی میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

تیز ہواؤں کی وجہ سے سکھر اور حیدرآباد سمیت کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔

دادو میں گردوغبار کے طوفان سے متعدد درخت اور بجلی کے پول گرگئے۔

طوفانی ہواؤں کے باعث مختلف حادث میں پڈعیدن میں 2 افراد جاں بحق جبکہ میہڑ میں چار افراد زخمی ہوئے۔

گولاڑچی میں رات بھر چلنے والے مٹی کے شدید طوفان نے شہر کا نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ حدِ نگاہ کم ہو گئی، لوگ گھروں میں محصور ہو گئے اور بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہو گئی۔

ارد گرد کے کئی دیہی علاقوں سے کھمبے گرنے اور چھتیں اُڑنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

کراچی میں بھی تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تاہم کراچی ڈویژن میں بارش نہیں ہوئی۔

لاڑکانہ ڈویژن کے زیادہ تر شہروں میں شدید بارشوں کے بعد روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگے جب کہ معمولات زندگی بھی شدید متاثر ہوگیا۔