ڈہرکی اینگرو پلانٹ سے لاش برآمد، شناخت سیالکوٹ کے رہائشی کے طور پر ہو گئی

0
548720

ڈہرکی: میں اینگرو پلانٹ کے اندر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت پنجاب کے ضلع سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے قیصر عباس ملک کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر لاش کو ضروری قانونی و طبی کارروائی کے لیے فوری طور پر ڈہرکی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق متوفی قیصر عباس کی موت دل کا دورہ پڑنے  کے باعث واقع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واقعے کے سلسلے میں پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے