جمالی پل کے قریب ڈکیتی کے دوران فائرنگ، کندھ کوٹ کا رہائشی نوجوان نعیم لاشاری قتل
کراچی: شہر قائد میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے دوران ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں جمالی پل کے قریب مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کندھ کوٹ سے تعلق رکھنے والا نوجوان نعیم لاشاری جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول نعیم لاشاری جمالی پل کے قریب سے گزر رہا تھا۔ اس دوران نامعلوم مسلح ملزمان نے اسے لوٹنے کی کوشش کی، اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔ گولی لگنے کے باعث نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔