مورو بائی پاس پر ٹرالر اور کار میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

مورو : کشمور کی یوسی آر بی چاچڑ سے کراچی جانے والی کار مورو بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں چاچڑ برادری سے تعلق رکھنے والے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں جمعدار محمد خان چاچڑ، ان کے بھائی رحمت اللہ چاچڑ، بھتیجے فوجی علی جان چاچڑ سمیت خواتین اور بچے شامل ہیں۔