سنیا کیسوانی کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوا، موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی: ورثا

خیرپور میڈیکل کالج (کے ایم سی) کی گرلز ہاسٹل میں فائنل ایئر کی طالبہ سنیا جوتی کیسوانی کی ہلاکت کے بعد ورثاء بغیر پوسٹ مارٹم کے ان کی لاش گھر لے گئے اور ورثا نے بتایا کہ طالبہ کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
سنیا کیسوانی 5 دسمبر کی سہ پہر کو ہاسٹل میں مردہ پائی گئیں تھیں لیکن کالج انتظامیہ کے مطابق وہ ہاسٹل میں بے ہوش پائی گئیں تھی اور اسپتال منتقل کرنے کے دوران چل بسیں۔
خیرپور میڈیکل کالج سے طالبہ سنیہا جوتی کیسوانی کی لاش برآمد
ایم بی بی ایس فائنل ایئر کی ہندو طالبہ سنیہا جوتی کیسوانی کی لاش برآمد ہونے نے کئی سوالات کھڑے کردیے#SaneehaKeswani #SaneehaJutyKeswani #SindhMatters #SindhPolice #SindhGovt https://t.co/2b2XifKk6K— Sindh Matters – سندھ میٹرز (@SindhMatters) December 5, 2023
مقتولہ سنیا کیسوانی کے بھائی ڈاکٹر مکیش کیسوانی نے خیرپور سول اسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سےہوا۔
میڈیکل کالج کے ذرائع کے مطابق سنیا کیسوانی کو ہاسٹل میں تکلیف ہوئی، اس کو سول اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوئی۔
سنیا کے موت کی خبر پر کالج کے سیکڑوں طلبہ اساتذہ اور دیگر افراد سول اسپتال پہنچ گئے بھاری پولیس فورس بھی اسپتال پہنچی۔
سنیا کیسوانی گھوٹکی ضلع کے ڈہرکی کے علاقے کی رہائشی تھیں، ان کا خاندان پڑھا لکھا خاندان ہے۔
کالج انتظامیہ نے سنیا کے ورثا کو ان کی موت کی اطلاع دی جس پر سنیا کے بھائی ڈاکٹر مکیش سول اسپتال پہنچے اور وہ پوسٹ مارٹم کے بغیر ہی ان کی لاش لے گئے۔
نائلہ، نوشین، نمرتا کے بعد سنیہا جوتی:سندھ کی یونیورسٹیاں لڑکیوں کی مقتل گاہ
سندھ کی یونیورسٹیز سے ہر 2سال بعد لڑکیوں کی لاشیں ملنے پر سندھ کے عوام نے سوشل میڈیا پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے تعلیمی درس گاہوں کو لڑکیوں کا مقتل گاہ قرار دیا#SindhMatters https://t.co/U7EW7wseRe— Sindh Matters – سندھ میٹرز (@SindhMatters) December 5, 2023