کشمور میں کون، کہاں، کس کے مد مقابل ہے؟

images (1)

کندھ کوٹ ضلع کشمور کی ایک این اے تین پی ایس پر 64 امیدوار مد مقابل ہوں گے ، عام انتخابات میں جیکب آباد کم کشمور کے حلقے این اے 191 پر 14 امیدوار جن میں جماعت اسلامی کی ٹکٹ سے حافظ نصر اللہ عزیز چنہ ، جے یو آئی ف امیدوار شاہ زین خان بجارانی ، پپلز پارٹی امیدوار علی جان مزاری ، آئی پی پی امیدوار میر فیاض احمد ، تحریک لبیک امیدوار نور محمد ان کے علاوہ آزاد امیدوار جیئل شاہ ، شھباز علی ، عبدالواحد کوسو ، عنایت اللہ ، غذین خان ، غلام اصغر چاچڑ ، محمد اکرم ، میر حسن ، اور نوید خان نے انتخابات میں حصہ لیا ہے.

اس حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 958 ہے جس میں مرد 2 لاکھ 70 ہزار 270 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار 688 حق رائے دہی استعمال کریں گے ، اس حلقے میں 358 پولنگ اسٹیشن ہیں جن میں پولنگ بوتھ کی تعداد 1116 ہیں ، مرد بوتھ اسٹیشن کی تعداد 598 جبکہ خواتین بوتھ 518 قائم کئے گئے ہیں ، ان پولنگ اسٹیشز میں انتہائی حساس کی تعداد 115 نارمل حساس 100 جبکہ صرف نارمل 143 ہیں ۔

اس حلقے میں پپلز پارٹی امیدوار علی جان مزاری سے جے یو آئی امیدوار شاہ زین خان بجارانی کے درمیان مقابلا متوقع ہے ۔

اسی طرح ضلع کشمور کے تین پی ایس کے حقلے ہیں ، ان میں پی ایس 04 کشمور تحصیل ہے ۔ اس حلقے میں 22 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔ جے ڈی اے امیدوار فدا حسین ، تحریک لبیک امیدوار نذیر حسین ، جماعت اسلامی امیدوار وزیر علی ، عوامی ورکرز پارٹی کے امیدوار بیگم خاتوں ، پپلز پارٹی کے امیدوار حاجی عبدالرئوف کوسو ، ہیں ۔ آزاد امیدوار میں اسرار احمد ، امتیاز حسین سومرو ، بلاول علی ، پرویز احمد ، توحید خان ، خالد حسین ، شاہ علی خان عرف شھک، عبدالباقی ، عبدالواحد کوسو ، غلام اصغر چاچڑ ، فضل الرحمان ، محمد اکرم ، محمد حنیف ، منظور احمد کھوسو ، میر حسن ، میر خان ، غالب خان ڈومکی شامل ہیں ۔

اس حلقے میں ووٹرز کی تعداد 193419 ہے ۔ میل ووٹرز ۔104505 ہے ، جبکہ فی میل 88914 پولنگ سٹیشن 145 ہے ۔ میل پولنگ 130 فی میل 15 قائم ہیں ۔ پولنگ بوتھ ٹوٹل 417 میل 224 جبکہ فی میل 193 ہیں ۔ اس حلقے میں سابقہ ایم پی اے حاجی رئوف کوسو تیسری بار پپلز پارٹی کی ٹکیٹ سے حصہ لے رہے ہیں جب کہ اس کے مد مقابل آزاد امیدوار میر غالب خان ڈومکی کا مقابلہ متوقع ہے ۔

پی ایس 05 کندھ کوٹ کا حلقہ ہے اس حلقے میں 16 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا ہے ، جن میں جے یو آئی امیدوار حافظ ربنواز چاچڑ ، ن لیگ کے امیدوار سردار تیغو خان تیغانی ، پپلز پارٹی امیدوار سردار غلام عابد خان سندرانی ، جماعت اسلامی کے غلام مصطفی میرانی ، تحریک لبیک کے امیدوار الف خان سمیت آزاد امیدوار احمد رضا ، جمشیر اوگاہی ، جھان خان تیغانی ، شبیر احمد ، شفقت حسین ، شیر محمد ، عبدالعزیز سمیجو ، عبدالنبی ، عمران خان ، غلام اصغر چاچڑ اور نوید خان شامل ہیں ۔ اس حلقے میں ووٹرز کی تعداد 206096 ہے ، جس میں مرد ووٹرز 110871 جبکہ خواتین ووٹرز 95225 ہے ۔

پولنگ سٹیشن ٹوٹل 132 ہے ۔ پولنگ بوتھ 442 ہے جن میں میل بوتھ 234 جبکہ فی میل 208 ہے ۔ اس حلقے میں سابقہ ایم پی اے میر عابد خان سندرانی چوتھی بار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جن کا تعلق پپلز پارٹی سے ہے جبکہ ان سے مقابلا جے یو آئی امیدوار حافظ ربنواز چاچڑ ، ن لیگ امیدوار سردار تیغو خان تیغانی سے متوقع ہے ۔ تاہم اس حلقے میں پپلز پارٹی کے امیدوار کا پلڑا بھاری ہے ۔

پی ایس 06 تنگوانی حلقہ سے 12 امیدواراں نے حصہ لیا ہے جن میں تحریک لبیک کے امیدوار ارشاد علی ، جماعت اسلامی کے عبدالجبار ، جے یو آئی ف کے عبدالقیوم ہالیجوی ، مسلم لیگ ن عبدالنبی تیغانی ، پپلز پارٹی کے سردار محبوب علی خان بجارانی سمیت آزاد امیدوار الطاف حسین کھوسو ، زریاب علی خان بجارانی ، سردار عمران اللہ سرکی ، شیراز علی بجارانی ، عمران خان ، کفایت اللہ ، محمد صلاح شامل ہیں ۔
اس حلقے میں ووٹرز کا تعداد 191642 ہے جن میں مرد ووٹرز 100365 خواتین ووٹرز 87985 ہے ۔ پولنگ اسٹیشن 124 ہیں ۔ پولنگ بوتھ میل 206 جبکہ خواتین پولنگ بوتھ 181 مجموعی تعداد 287 ہے ۔

اس حلقے میں سردار محبوب علی خان بجارانی بجارانی کا اثر اسوخ قائم ہے جو پپلز پارٹی کی ٹکیٹ سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ جن سے مد مقابل جے یو آئی امیدوار عبدالقیوم ہالیجوی کا ہوگا مگر اس حلقے میں بجارانی گروپ کی اکثریت ہونے کے باعث سردار محبوب علی خان کا پلڑا بھاری ہے ۔

اسی طرح ضلع کے اندر امیدواراں ، ووٹرز اور پولنگ سٹیشنز کا اعداد و شمار تفصیلی شامل کیا گیا ہے ۔

ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر امیر فضل اویسی نے کہا ہے کہ الیکشن کے انتظامات مکمل کرلیئے ہیں ۔ سیکیورٹی کے حوالے سے 2500 پولیس عملدار اور اہلکار مقرر کئے جائیں گے ، حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی لگائی جائیں گی تاکہ دوران پولنگ کوئی نا خواشگوار واقعہ پیش نہ آسکے ، آرمی اور رینجرز کو مخصوص پولنگ سٹیشنز پر مقرر کیا جائے گا ۔