سینیئر صحافی ذلف پیرزادو انتقال کر گئے

معروف سینیئر صحافی، کالم نگار اور سماجی رہنما ذوالفقار پیرزادو المعروف ذلفی پیرزادو کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد 28 جنوری کو کراچی میں انتقال کر گئے۔

ذلف پیرزادو کے خاندانی اورقریبی ذرائع کے مطابق وہ زائدالعمری سمیت دیگر پیچیدگیوں کے باعث کچھ دن سے جناح اسپتال میں زیر علاج تھے۔ 

ذلف پیرزادو 28 جنوری کو خالق حقیقی سے جا ملے، ان کے انتقال پر سندھ بھر کے صحافیوں و سیاست دانوں نے اظہار افسوس کیا۔ 

ذلف پیرزادو نے 1980 کے عشرے میں صحافت کا آغاز کیا، ان کا آبائی تعلق ضلع لاڑکانہ سے ہے۔ 

ذلفی پیرزادو نے سندھی زبان کے تقریبا تمام بڑے اور معروف  ساخبارات میں خدمات سر انجام دیں، انہوں نےسندھی ٹی وی چینلز میں بھی کام کیا۔ 

ذلفی پیرزادو نے اصولوں پر صحافت کی، انہوں نے درجنوں نئے صحافیوں کو تربیت بھی دی۔

ذلفی پیرزادو کی بیٹی ورسا پیرزادو بھی صحافت سے وابستہ ہیں۔