مہیش کمار ملانی مسلسل دوسری بار جنرل نشست جیتنے والے اقلیتی امیدوار بن گئے

سندھ کے صحرائی علاقے تھرپارکر سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا انتخاب لڑنے والے ہندو سیاست دان مہیش کمار ملانی مسلسل دوسری بار انتخاب جیتنے والے رکن بن گئے۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مہیش کمار ملانی نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رکن سمیت آزاد امیدواروں کو شکست دی۔
مہیش کمار ملانی نے ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے، وہ گزشتہ انتخابات یعنی 2018 میں پہلی بار جنرل نشست پر جیتنے والے پہلے اقلیتی رکن بنے تھے۔
اس بار بھی مہیش کمار ملانی جنرل نشست پر جیت گئے اور انہوں نے بطور اقلیتی سیاست دان مسلسل دوسری بار جنرل سیٹ پر جیتنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔