مراد علی شاہ، شرجیل میمن، قائم علی شاہ سمیت 52 امیدوار سندھ اسمبلی کی نشستیں جیت گئے
اب تک کے سامنے آنے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی پی) نے سندھ بھر میں 130 سے 52 نشستیں جیت لیں۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،قائم علی شاہ، شرجیل میمن، فریال تالپور ،جام خان شورو اور مخدوم فخرالزماں نے بھی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔
حلقہ پی ایس 4 کشمور 1 کے تمام 145 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے حاجی عبدالرؤف کھوسو 58046 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
پی ایس 6 کشمور 3 میں تمام 124 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے محبوب علی خان بجارانی 86365 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 7 شکارپور 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امتیاز احمد شیخ کامیاب ہوگئے۔
حلقہ پی ایس 9 شکارپور 3 کے تمام پولنگ اسٹیشز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا، پیپلز پارٹی کے آغا سراج درانی 63760 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 10 لاڑکانہ 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی فریال تالپورکامیاب ہوگئیں۔
پی ایس11لاڑکانہ2 میں تمام 174 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کےجمیل احمدسومرو 41158 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
پی ایس 12 لاڑکانہ 3 میں تمام 168 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سہیل انور سیال 54077 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
حلقہ پی ایس 13 لاڑکانہ 4 کے تمام 190 پولنگ اسٹیشنزکا نتیجہ آگیا، غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے عادل الطاف انڑ 89662 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
حلقہ پی ایس 14 قمبر شہداد کوٹ 1 کے تمام پولنگ اسٹیشنز 157 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے نادر علی مگسی 38513 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
پی ایس 15 قمبر شہداد کوٹ 2 کے تمام 146 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔
پی ایس 16 قمبر شہداد کوٹ 3 کے 147 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے سردار خان چانڈیو 38057 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
پی ایس 17 قمبر شہداد کوٹ 4 کے تمام 148 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے برہان چانڈیو 39540 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے۔
صوبائی اسمبلی کے حلقےپی ایس 20 گھوٹکی 3 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی محمد بخش مہر کامیاب ہوگئے۔
پی ایس 21 گھوٹکی 4میں تمام 182 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے علی نواز مہر 63758 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 22 سکھر 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اکرام اللہ کامیاب ہوگئے۔
پی ایس 23 سکھر 2 کے تمام 155 پولنگ اسٹیشنز پر غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید اویس قادر 69266 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جی ڈی اے کے عنایت اللہ 21137 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 26 خیر پور 1میں تمام 160 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید قائم علی شاہ 63686 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 27 خیر پور میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہالار وسان کامیاب ہوگئے۔
پی ایس 28 خیر پور 3 کے تمام 133 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، غیر سرکاری و حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے ساجد علی بانبھن 58417 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے
پی ایس 29 خیرپور 4 میں تمام 142 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے شیراز شوکت راجپر 45589 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
پی ایس 30 خیر پور 5 میں تمام158 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے نعیم احمدکھرل 51245 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
پی ایس 32 نوشہرو فیروز 1 کے تمام 171 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید سرفراز حسین 31148 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے۔
پی ایس 33 نوشہرو فیروز 2 کے تمام 188 پولنگ اسٹیشنزکا نتیجہ آگیا، غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید حسن علی شاہ 60616 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے۔
پی ایس 35 نوشہرو فیروز 4 کے تمام 169 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے ضیاءالحسن 78608 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
مجموعی طور پر اب تک پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی کی 52 نشستیں جیت لی ہیں۔