سندھ حکومت بنانے کے لیے 85 نشستیں درکار، پیپلز پارٹی نے حدف پورا کرلیا

سندھ اسمبلی کی نشستوں کے اب تک سامنے آنے کے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے مجموعی طور پر 70 سے زائد نشستیں جیت لیں ہیں اور سندھ میں حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 85 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

پیپلز پارٹی کو جیتی گئی جنرل نشستوں پر خواتین کی مخصوص نشستیں اور اقلیتی نشستیں بھی ملیں گی اور یوں ان کے سندھ میں حکومت ببانے کے نمبرز تقریبا پورے ہو چکے ہیں۔

سندھ اسمبلی کی مجموعی طور پر 168 نشستیں ہیں، جن میں سے 130 جنرل نشستیں ہیں، 29 خواتین کی مخصوص جب کہ 9 اقلیتوں کی نشستیں ہوتی ہیں، خواتین اور اقلیتوں کی نشستیں پارٹیوں میں جنرل نشستیں جیتنے کی بنیاد پر تقسیم ہوتی ہیں اور اس بار بھی سب سے زیادہ پیپلز پارٹی کو خواتین اور اقلیتوں کی نشستیں ملیں گی۔