تین سابق وزرائے اعلیٰ سندھ کو انتخابات میں شکست

گزشتہ روز 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران جہاں سندھ بھر میں متعدد نامور اور معروف سیاست دان الیکشن ہار گئے۔

وہیں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق سندھ بھر میں انتخابات لڑنے والے پانچ سابق وزرائے اعلیٰ میں سے تین شکست سے دو چار ہوئے۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ خیرپور، سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم تھرپارکر اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی دادو سے اپنی نشستیں ہار گئے۔

یوں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اپنی اپنی نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔